6 ہزار پی ٹی آئی کارکن عدالتوں میں پیش،جسمانی و جوڈیشل ریمانڈ

 6 ہزار پی ٹی آئی کارکن عدالتوں میں پیش،جسمانی و جوڈیشل ریمانڈ

اسلام آباد، راولپنڈی ، ملتان (اپنے نامہ نگار سے ، خبر نگار ، خصوصی نیوز رپورٹر ، کورٹ رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 6ہزار کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا جبکہ ملتان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عامرڈوگر ، زین قریشی معین الدین قریشی کو رہا کر دیا ۔

انسداد دہشت گردی اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 4185 گرفتار کارکنوں کا 5 سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔تمام تھانوں سے مجموعی طور پر 5971 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا، جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، تحریک انصاف کے وکلاء کی ٹیم بھی گرفتار شدگان کی طرف سے پیش ہوئی۔عدالت نے 749 گرفتار ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ ایک خاتون زلیخہ بی بی سمیت 37 کارکنوں کو ڈسچارج کر کے رہا کر دیا گیا۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے گئے ملزموں کو12 دسمبر اور 5 دسمبر کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔راولپنڈی ڈویژن کے 16 تھانوں میں مجموعی 24 نومبر احتجاج کے 23 مقدمات درج کئے گئے جس میں سب سے زیادہ مقدمات ڈسٹرکٹ اٹک کے تھانوں باہتر، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ اور رنگو میں درج ہوئے ۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے گرفتار 19 ملزموں کو رات گئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔کوئی بھی وکیل پیش نہ ہو سکا،ملزموں کو رات گئے عدالت پیش کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے ،عیسیٰ خیل کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 29 کارکنوں کو 24 نومبر کے احتجاج کے تمام مقدمات سے ڈسچارج کرکے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ، اس موقع پر جج حافظ محمد سلیم طاہرنے کہا کہ آرٹیکل 19 اور 19 اے پاکستان کے تمام شہریوں کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے ۔ا

سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈی چوک احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے معاملہ میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا اورسیکرٹری وزارت داخلہ ، آئی جی ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی آئی احتجاج کے بعد پارٹی قیادت کے خلاف درج مقدمات کے معاملہ میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کے خلاف وفاق اور پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک گرفتاری سے روک دیا اور سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔ ملتان کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عامرڈوگر، زین قریشی و دیگر کے جسمانی ریمانڈکی استدعامسترد کرتے ہوئے رہائی کاحکم جاری کردیا۔اسلام آباداحتجاج سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے معاملے پر پی ٹی آئی ایم این اے عامرڈوگر،زین قریشی اور معین الدین قریشی کوعدالت پیش کیاگیا، عدالت نے ملزموں کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعامستردکردی۔پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کیلئے اسلام آباد جارہے تھے ، پولیس تھانہ قادرپورراں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کوگرفتارکرلیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں