لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر
لاہور(آئی این پی )لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 242 ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو خطرناک ترین حد عبور کرنے کے بعد لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں جمعہ کے روز نمایاں کمی نظر آئی۔ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی اس وقت دنیا کا آلودہ ترین شہرہے ، مقدونیہ کادارالحکومت سکوپے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔پاکستان میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملتان کا پہلا نمبر ہے ، فیصل آباد دوسرا اور لاہور پاکستان کا تیسرا آلودہ شہر ہے ، روجھان چوتھے ، لودھراں پانچویں اور بہاولپور چھٹے نمبر پر آگیا ۔