بی ڈی ایس ڈگر ی کا دورانیہ4سے 5سال کرنے کا فیصلہ

بی ڈی ایس ڈگر ی کا دورانیہ4سے 5سال کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بی ڈی ایس ڈگری کادورانیہ 4سے پانچ سالہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،فیصلہ نئے تعلیمی سیشن سے لاگو ہوگا، کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو احکامات جاری کردئیے ۔

 تفصیلا ت کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس)کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان  میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بی ڈی ایس (بیچلر آف ڈینٹل سرجری)کی ڈگری کو چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، یو ایچ ایس نے اس سے قبل ہی بی ڈی ایس کی ڈگری کو پانچ سالہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پی ایم ڈی سی کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے پی ایم ڈی سی حکام کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس میں نئے پانچ سالہ نصاب کا فریم ورک پیش کیا، جس کے بعد کونسل نے اس فیصلے کی منظوری دی اور تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیجا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق دنیا بھر میں بی ڈی ایس کی ڈگری پانچ سالہ ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں چار سالہ ڈگری کے حامل گریجویٹس کو بیرون ملک تعلیم اور ملازمت کے مواقع میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسل نے بی ڈی ایس کی ڈگری کو پانچ سالہ کرنے کا فیصلہ کیا۔نئے فیصلے کے تحت پانچواں سال کلرک شپ کا ہوگا، جس کے بعد طلبہ کو ایک سالہ ہاؤس جاب مکمل کرنا ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں