9 مئی:8پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
لاہور (عدالتی رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس پر سماعت ہوئی عدالت نے 8 پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔عدالت میں پی ٹی آئی کارکن عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرحاضری کے لئے پیش ہوئے ۔ جے آئی ٹی کی ٹیم نے عدالت میں ملزموں کے خلاف رپورٹ پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق ملزموں کے خلاف تفتیش مکمل ہو گئی ۔ ملزم جناح ہاؤس کیس میں گناہ گار ثابت ہوئے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ضمانتوں پر دلائل کے لیے وکلا کو پیش کرنے کا آخری موقع دے رہا ہوں۔ عدالت نے کیس میں 7 کارکنوں کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے ایک ملزم وقار احمد کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو عسکری ٹاور حملہ سمیت 3 مقدمات پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے صدر پی ٹی آئی امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانتوں میں 6 دسمبر تک توسیع کردی۔عدالت نے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے باور کروایا کہ اگر ملزم شامل تفتیش نہ ہوا تو ریکارڈ دیکھ کر عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کر دیں گے ۔