صیہونی اپنے پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو بچانے نکل پڑے :خواجہ آصف کا طنز
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل سے جوڑتے ہوئے ان پر طنز کیا ہے ۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا، صیہونی/اسرائیل اپنے پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو بچانے نکل پڑے ۔زیک گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز ایکس پر ہی جاری اپنے پیغام میں عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔ یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے کچھ بھی کریں گے اور اس وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے لئے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے ۔ اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری بانی پی ٹی آئی کے لئے بھرپور آواز اٹھائے ۔