گورنر راج پی ٹی آئی کے ساتھ نیکی ہوگی:رانا ثنااللہ

گورنر راج پی ٹی آئی کے ساتھ نیکی ہوگی:رانا ثنااللہ

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے ۔

ایک انٹرویو  میں ان کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی آگ برسائیں، وفاقی حکومت کو برا بھلا کہہ لیں لیکن کے پی میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج لگانا پی ٹی آئی کے ساتھ نیکی ہوگی، امن وامان مزید خراب ہوگا، کابینہ میٹنگ میں پی ٹی آئی سے متعلق تمام ممبران کی اپنی رائے تھی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال حکومت گورنر راج یا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرپسند اور جلاؤ گھیرا ؤکرنے والوں کو جلد سے جلد سزا ملے گی تو آئندہ کوئی ایسی جرات نہیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں