سرکاری حج سکیم:54ہزار درخواستیں جمع، آج آخری دن
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ابھی تک صرف 54 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ سرکاری سکیم کاکوٹہ 89 ہزار 605 عازمین حج کاہے۔
حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے ، رواں سال درخواستوں کے ساتھ صرف دو لاکھ روپے جمع کرانے کی سہولت کے باوجود درخواستیں جمع کرانے کی شرح بہت کم ہے جبکہ سپانسر شپ کے تحت دیگر ممالک سے کئی گنا کم پیکیج ہونے کے باوجود درخواستیں کم جمع ہوئی ہیں جبکہ وزارت مذہبی امور پر امید ہے کہ آج سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کاامکان ہے۔