وزیراعلیٰ گنڈاپور کے چچا زاد بھائی کلاچی میں قتل
ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے چچا زاد بھائی سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سردار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔
مقتول سردار اسماعیل خان گنڈا پور کے بیٹے اور ٹی ایل پی کے سابق صوبائی امیدوار سردار فریدون گنڈا پور کے بھائی تھے ۔نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورحملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ مقتول کی نماز جنازہ کلاچی کے علاقہ رانا زئی عیدگاہ میں ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔