میٹرک ،انٹرامتحان:سیکریسی کیلئے پیپرزپر واٹر مارک لگانیکا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں پیپرز کی سیکریسی برقرار رکھنے کیلئے سوالیہ پرچوں پر واٹر مارک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام امتحانی سنٹرز میں مختلف کیو آر کوڈ کے ساتھ سوالیہ پیپرز پر واٹر مارک لگایا جائے گا۔معروضی اور تحریری امتحان کے دوران سوالیہ پیپرز آئوٹ ہونے پر متعلقہ امتحانی سنٹرز کے سپرنٹندنٹ سے جواب طلبی کی جائے گی ۔کیو آر کوڈ کے ساتھ واٹرمارک لگانے سے سوشل میڈیا پر سوالیہ پیپرز کو آئوٹ ہونے سے روکا جاسکے گا،بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق میٹرک اور انٹر سالانہ امتحان2025 سے ہوگا،حتمی منظوری پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز سے لی جائے گی۔