انٹرنیٹ کی سست رفتاری ختم نہ ہوسکی، صارفین پریشان

انٹرنیٹ کی سست رفتاری ختم نہ ہوسکی، صارفین پریشان

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، کراچی سمیت پاکستان میں ہفتے سے انٹرنیٹ کی سُست رفتاری تاحال ختم نہ ہوسکی تاہم جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ نے رفتار پکڑلی۔

بیشترشہروں میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے صارفین کو انسٹاگرام، ایکس، فیس بک ، واٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں پریشانی کا سامنا ہے ،صارفین کو آڈیو پیغام بھیجنے ، تصاویر اور ویڈیو کی اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل درپیش ہیں جبکہ آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کیلئے رائیڈز بُک کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے ۔انٹرنیٹ ڈیجیٹل معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسکی سست رفتار بہت سے کاروبار کی بقا خطرے میں ڈال رہی ہے ، تمام تر صورتحال پر پی ٹی اے کا ابھی تک موقف سامنے نہیں آیا ۔دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ نے رفتار پکڑ لی ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ بہتر ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں