پی ٹی آئی کو نوجوانوں کی خاطر مذاکرات پرآنا ہوگا:مشیرقانون

پی ٹی آئی کو نوجوانوں کی خاطر مذاکرات پرآنا ہوگا:مشیرقانون

اسلام آباد (دنیا نیوز)مشیربرائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو نوجوانوں کی خاطر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، بانی پی ٹی آئی تصدیق شدہ چورہیں، عمران خان نے ملک وقوم  کونقصان پہنچایا۔ فسادی ٹولے نے احتجاج کے نام پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کیے ۔ سیاسی ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے ، خدارا!پاکستان کے نوجوانوں کی خاطرآپ کوٹیبل ٹاک پرآنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں