ادکارہ نرگس نے 10سے زائد یوٹیوبرز کیخلاف سائبرکرائم میں مقدمہ درج کرادیا

ادکارہ نرگس نے 10سے زائد  یوٹیوبرز کیخلاف سائبرکرائم  میں مقدمہ درج کرادیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اداکارہ نگار چودھری ، عابدہ عثمانی سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ یہ مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیاگیاہے ۔اداکارہ نرگس نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر انکی شہرت کو نقصان پہنچایا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نرگس کو انکے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور اداکارہ نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں