جنرل ساحر کا دورہ عراق، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

جنرل ساحر کا دورہ عراق، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سرکاری دورہ کے دوران عراق کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراق کے سرکاری دورہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان کی عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں  ہوئی ہیں۔ اس دوران سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، عراقی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں