شبلی فراز بھی مستعفی، بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن کے ممبر تعینات
اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کردیا۔
چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے علی ظفر کی تعیناتی کی۔ سینیٹر شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا ۔ شبلی فراز نے بیرسٹر علی ظفر کا نام ممبر جوڈیشل کمیشن کے لئے دیا تھا جوجوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے ۔گزشتہ روزعمرایوب مستعفی ہوئے تھے اور ان کی بیرسٹر گوہر جوڈیشل کمیشن کے رکن ہونگے ۔