احتجاج میں جانے پر یہاں غزہ نہ بنایا جائے :لاہور ہائیکورٹ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنڈی بھٹیاں سے پی ٹی آئی رہنماقمر جاوید کا پٹرول پمپ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی، جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی اور ڈی سی حافظ آباد کے زبانی حکم پر پٹرول پمپ سیل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ احتجاج میں جانے پر یہاں غزہ نہ بنایا جائے ،عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل عابد ساقی نے دلائل دئیے اور یہ موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو احتجاج میں شرکت پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا جبکہ ڈی سی حافظ آباد کے زبانی حکم پر کسی قانونی جواز کے بغیرپمپ کی بندش قانون کی خلاف ورزی ہے ، عدالت نے پٹرول پمپ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔