عمران خان سے ملاقات اچھی رہی،مجھ پر اعتماد کیا:فواد

 عمران خان سے ملاقات اچھی رہی،مجھ پر اعتماد کیا:فواد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان سے کئی ماہ بعد اچھی ملاقات ہوئی، انہیں مجھ پر اعتماد ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاسختیوں کے باوجود عمران خان موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

ان سے سیاسی معاملات پر بات نہ ہوسکی،دوبارہ ملاقات میں رائے لی تو ضرور دونگا، ہم ملکر آگے بڑھیں گے ۔ایک سوال پر بتایا عمران خان نے بشریٰ بی بی کی بہت تعریف کی اورکہا وہ بہادر خاتون ہے ، پختونوں کو اٹھانا ظلم ہے ،اس سے ملک میں تقسیم بڑھ رہی ہے ، معاملات کو بہترکرنے کیلئے ماحول پیدا کرنا ہوگا،ڈنڈے سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔اس موقع پرسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا احتجاج میں ناکامی پرعمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ، ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا، بشریٰ بی بی اور اسکے حواری خان کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، خان کی جان کو بیوی اور حواریوں سے خطرہ ہے ،بشریٰ بی بی 24نومبر کے بعد خاوندسے ملنے نہیں گئیں، گنڈا پور بھی ملنے نہیں گئے ۔ایک سوال کے جواب میں کہا بشریٰ بی بی جلد گرفتار ہو گی، ملکی تاریخ بہت خطرناک ہے ،ایوان سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا،جیل سے ایوان پہنچا دیا گیا،یہ واضح مثالیں ہیں،ہمیں اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں