1لاکھ صارفین کیلئے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا افتتاح

1لاکھ صارفین کیلئے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا افتتاح

لاہور (سٹاف رپورٹر،ایجنسیاں) پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ کر دی گئی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

پنجاب کے صارفین ایس ایم ایس یاآن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں -وزیراعلی ٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہے ،فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے ،عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے ۔صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے ،صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا،100یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کو 550واٹ کا مفت سولر سسٹم دیاجائے گا، 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100واٹ کا سولر سسٹم مفت دیاجائے گا ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پر رانا طاہر اقبال کو مبارکباد دی ہے ، انہوں نے بھرپور اعتماد کرنے پر شیخوپورہ کے عوام سے اظہار تشکرکیا اور مبارکباددی،انہوں نے کہاکہ رانا طاہر اقبال کی واضح اکثریت سے کامیابی عوام کی مسلم لیگ(ن)سے محبت اور بھرپوراعتماد کا ثبوت ہے ۔ عوام جان چکے ہیں ،ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ چند ماہ میں دن رات محنت کرکے پنجاب میں ریکارڈ پراجیکٹس شروع کئے ۔ دوسرے صوبے بھی پنجاب کے شاندار پراجیکٹس اور سکیموں کی تقلید کررہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں