میجر شبیر شریف شہید کا یوم شہادت،فوجی دستے کی قبر پر سلامی

میجر شبیر شریف شہید کا یوم شہادت،فوجی دستے کی قبر پر سلامی

لاہور ،اسلام آباد( خبر نگار سے ،نامہ نگار)فاتح سبونہ میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا 53واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی ۔

لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی لاہور میجر جنرل راؤعمران سرتاج نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،میجر شبیر شریف شہید کی یونٹ کے غازیوں اور ان کی ہمشیرہ نے بھی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی،تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے میجر شبیر شریف کی بہن نے کہا وہ وقت مجھے یاد ہے جب وہ شہید ہوا اور گھرآیا ایسا لگتا ہے جیسے شبیر شریف کل ہی شہید ہوا ہے ،ہمارے لیے وہ بہت تکلیف دہ لمحہ تھا ،میجر شبیر شریف نے ہمیشہ سپاہیوں کو میرے   جوان کہہ کر پکارا ، میجر شبیر 28 اپریل 1943ئکو پنجاب کے ضلع گجرات میں ایک قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئے ،وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھ رہے تھے جب انھیں فوجی درسگاہ کاکول ضلع ایبٹ آباد سے آرمی میں شمولیت کا اجازت نامہ ملا،میجر شبیر شریف کے چھوٹے بھائی جنرل راحیل شریف سربراہ پاک فوج کے عہدے پر فائز رہے ،اس کے علاوہ وہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے بھی تھے ۔ شبیر شریف پاک بھارت 1965ء کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر انھیں ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔شبیر شریف 1971 کی پاک بھارت جنگ میں حویلی لکھا کے سرحدی علاقہ ہیڈ سلیمانکی (ضلع اوکاڑہ) کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انھوں نے دشمن کے فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور 6 دسمبر 1971ئکو ملک اور قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔3 دسمبر 1971 کو وہ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پاکستانی فوج کیلئے ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں انھیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا میجر شبیر شریف شہید نے جرات و بہادری کی تاریخ رقم کی،قوم اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی مادر وطن کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...