32 سالہ پرانے پراپرٹی کیس کافیصلہ، درخواست گزار کے حق میں ڈگری جاری
لاہور(عدالتی رپورٹر)سول کورٹ میں سول کورٹ میں پراپرٹی کے حصول کے لئے 32 سالہ پرانے کیس پر فیصلہ،مظفر علی بنام اصغر علی کیس میں درخواست گزار کے حق میں ڈگری جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق سول جج آمنہ آصف بٹ کی جانب سے 32 سالہ پرانے کیس کا فیصلہ سنایا گیا، سول کورٹ میں مظفر علی نے پراپرٹی کے حصول کے لئے 1992 میں کیس دائر کیا تھا۔