24 نومبر کااحتجاج، پنجاب پولیس کے ڈیڑھ ارب کے اخراجات
لاہور (کرائم رپورٹر )پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج پرپنجاب پولیس کے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات،ہنگامی طور پر 40 کروڑ کے آنسو گیس شیل بھی خریدے گئے ۔
احتجاج کو روکنے کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر 27 ہزار کی نفری کو تعینات کیا گیا۔2 ہزار اہلکار اسلام آباد پولیس کو بھی بھجوائے گئے ۔مظاہرین سے تصادم میں پولیس کے 1سو31 اہلکار زخمی 1اہلکار شہید ہوا۔20 ملازمین کو مظاہرین نے مغوی بنایا جن کو پولیس نے بازیاب کروایا۔پولیس کو تیل ،کھانے پینے و رہائش کی مد میں1 ارب کے اخراجات کرنے پڑے ۔ نومبرکے 7 روزہ احتجاج پر پولیس نے 50 کروڑ حکومت سے مانگ لئے ۔ہیڈ آفس نے 60 ہزار آنسو گیس شیلز اکتوبر اور نومبر کے احتجاج میں پولیس کو تمام اضلاع میں دیئے ۔آنسو گیس شیل پولیس نے احتجاج سے قبل ہنگامی بنیادوں پر 40 کروڑ کے خریدے ۔پولیس حکام کے مطابق درجنوں پولیس کی گاڑیاں مظاہرین نے جلا دیں یا توڑ کر ناکارہ بنا دیں۔ اینٹی رائٹ کٹس،ہیلمٹس و اسلحہ چھین کرلاکھوں کا نقصان پہنچایا۔پولیس حکام نے حکومت سے نومبر کے احتجاج پراستعمال ہونے والے اخراجات مانگ لئے ۔