پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال دے کر بھی شوق پورا کر لے ، خواجہ آصف

پی ٹی آئی سول نافرمانی  کی کال دے کر بھی شوق  پورا کر لے ، خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بھائی ہیں کسی وقت بھی مدارس بل پر بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے جو بھی تحفظات ہیں سنیں گے۔

 بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال دے کر شوق پورا کر لے اگر وہ کال دینا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں ان کی کال کو کوئی فالو نہیں کرے گا۔ ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس منصور علی نے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد عوام کا اعتماد عدلیہ سے اٹھ جائے گا تو میں نے ٹوئٹ میں ان سے پوچھا ہے کہ اس سے پہلے ثاقب نثار یا کھوسہ صاحب کے وقت میں یا دوسرے جج صاحبان خاموشی سے گھر کیوں چلے گئے تھے اس وقت جو فیصلے ہورہے تھے اورنوازشریف کا جو فیصلہ ہوا ان کو جس طرح عدالتوں نے ٹارگٹ کیا اس وقت ان جج صاحبان کو خیال نہیں آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں