رینجرز پر گاڑی چڑھانے والا ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل روانہ

رینجرز پر گاڑی چڑھانے والا ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل روانہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم ہاشم عباسی کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوادیا۔

 اسلام آباد پولیس نے سخت سکیورٹی میں چہرے پر کپڑا ڈال کر ملزم کو عدالت میں پیش کیا، پولیس اہلکاروں نے ملزم کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں سے موبائل چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس اہلکار نے میڈیا سے کہا دوبارہ موبائل نکالا تو چھین لینگے ، دوران سماعت پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزم کے چودہ روز کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی ، جج نے استفسار کیا کدھر ہے ملزم، سامنے لے کر آئیں، یہ کون سے تھانہ کا مقدمہ ہے ، جج نے ملزم کو روسٹرم پر لانے پر استفسار کیا آپ کا کیا نام ہے ، ملزم نے بتایا میرا نام ہاشم عباسی ہے ، وکیل انصرکیانی نے کہا مقدمہ کی کاپی سیل کی گئی ہے ، اس پر بحث نہیں کرینگے ، عدالت نے ملزم کو 7روز کیلئے شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں انسداد دہشتگردی، قتل سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں