مذاکرات براہ راست بانی پی ٹی آئی سے کریں :شاہد عباسی

مذاکرات براہ راست بانی پی ٹی آئی  سے کریں :شاہد عباسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں مذاکرات میں کردار ادا کرسکتا ہوں تو تیار ہوں، براہ راست بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کئے جائیں ۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، انہیں نہ عوام کی پرواہ ہے نہ ملک کی، پی ٹی آئی جب بھی مذاکرات کرتی ہے آخرمیں کہتی ہے بانی نہیں مانے ، مذاکرات جس نے بھی کرنے ہیں براہ راست بانی سے کریں۔ حکومت اور اپوزیشن کو بات چیت کیلئے آپس میں تعلقات رکھنے چاہئیں ۔ان کاکہناتھاکہ مذاکرات کیلئے عوامی نیشنل پارٹی ،ڈاکٹرعبدالمالک اور مولانا فضل الرحمن بھی کردار اداکرسکتے ہیں جو فریق نہیں وہ بھی کرداراداکریں ، میں اور دوست کوشش کررہے ہیں کہ اکٹھے ہوکر مسئلہ حل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں