84 بڑی ٹیکسٹائل ملز نادہندہ قرار، کسی ملک سے خریداری نہیں کرسکیں گی

84 بڑی ٹیکسٹائل ملز نادہندہ قرار، کسی ملک سے خریداری نہیں کرسکیں گی

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر نیشنل کاٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے 84 بڑی پاکستانی ٹیکسٹائل ملوں کو نادہندہ قرار دیا گیا، نادہندگی کے باعث یہ ٹیکسٹائل ملیں بین الاقوامی منڈیوں سے روئی کے خریداری معاہدے بھی نہیں کرسکتی ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ درآمدی روئی کی خریداری معاہدوں کی عدم تکمیل کے سبب آئی سی اے نے پاکستان کی 84 بڑی ٹیکسٹائل ملوں کو گذشتہ چند سال میں نادہندہ قرار دے دیا ہے ، جس کے باعث یہ ملز اب دنیا کے کسی بھی ملک سے روئی خریداری نہیں کر سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 30 نومبر 2024 تک جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کپاس کی پیداوار 52 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں