مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن 2019 کے معاہدے پر دستخط کرکے انحراف کر رہے :طاہر اشرفی
کراچی (آئی این پی) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن پر میرے نہیں مفتی منیب الرحمن اور مفتی تقی عثمانی کے دستخط ہیں۔
2019 کے معاہدے پر جن کے دستخط ہیں وہ اب انحراف کررہے ہیں۔ جامعہ انوار العلوم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مدارس کو ختم کرسکتی ہے نہ ہی نصاب کو تبدیل کیا جاسکتا، حکومت قانون سازی کرتے ہوئے ان اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مدارس عربیہ کے کل بھی چوکیدار تھے اور آنے والے وقت میں بھی چوکیدار ہونگے ۔