قصور و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں
قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈھلواں صدر پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے منور حسین کی بہو سے 5ہزار نقدی اور طلائی بالیاں چھین لیں۔ بستی صابری قصور شادی ہال سے عروج احمد انیس کی بیوی کا پرس چوری کر لیا گیا جس میں ہزاروں روپے نقدی، 2موبائل فون او رطلائی انگوٹھی تھی۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ جنگا سنگھ والا میں ابوسفیان کے گھر کے کمرے کا تالہ توڑ کر 6لاکھ نقدی چوری کرلی گئی ۔ مدینہ چوک مصطفی آباد میں ذوالفقارعلی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور طلائی زیورات ،متہ میں ضیا الدین کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا بھینسا ،بونگا گنڈاسنگھ والا راجہ جنگ میں محمدتنویر کی 4لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی بھینس ،گدھ پور صدر چونیاں میں رانا شوکت کی 2لاکھ روپے مالیت کی ہل چوری کر لی گئی۔ قیصر مارکیٹ وڈانہ میں محمدعاصم ،نورپور جٹاں میں عاطف سرفراز ،تلونڈی میں طالب حسین ، پتوکی میں محمد اکرم ،چک 37میں محمدفیصل کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔علاوہ ازیں پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے روسہ ٹبہ کے نزدیک شرافت علی سے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائر مارکر اُسے زخمی کرنے والے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔