پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل ،ملزم وقار احمد 3روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

 پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی  سکینڈل ،ملزم وقار احمد 3روزہ  جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

لاہور(عدالتی رپورٹر)احتساب عدالت نے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں سابق سینیٹر ملزم وقار احمد خان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جج ندیم گلزار نے کیس پر سماعت کی،نیب ملزم وقار کاایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پراسے عدالت میں  پیش کیا ،پراسیکیوشن نے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔نیب نے ملزم وقار احمد خان کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا، ملزم وقار احمد اور عمار احمد خان پرالزام ہے کہ انہوں نے شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں