چینی کمپنی کا پنجاب میں لیتھئم بیٹری پلانٹ لگانے کا معاہدہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے چین کے شہر شین زین میں لیتھئم بیٹریاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا اور مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔
چینی کمپنی نے پنجاب میں لیتھئم بیٹریاں بنانے کا پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا،اس حوالے سے محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور چینی کمپنی میں معاہدہ طے پاگیا،چودھری شافع حسین اور چین کی کمپنی کے چیئرمین رک شیک نے معاہدے پر دستخط کئے ۔شافع حسین کاکہناتھاکہ چین کی کمپنی کو پنجاب میں پلانٹ لگانے کیلئے ہرممکن سہولت دیں گے ۔