دشمن قوتیں پاکستان افغانستان میں امن نہیں چاہتیں :سراج الحق

 دشمن قوتیں پاکستان افغانستان میں امن نہیں چاہتیں :سراج الحق

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کا دورہ کرکے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افغان طالبان کے نائب سربراہ خلیل الرحمٰن حقانی کے حوالے سے افغان سفیر سے تعزیت اور دعا مغفرت کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو اسلامی برادر ملک ہیں دونوں ممالک کا امن مشترکہ ہے تاریخ گواہ  ہے پاکستان نے ہر سطح پر افغانستان کی خودمختاری اور آزادی کے لئے ناصرف بھرپور کوشش کی ہے بلکہ بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں جو اس بات کی ضمانت ہے دشمن قوتیں پاکستان افغانستان میں امن نہیں چاہتیں ان کا واضح ایجنڈا برادر اسلامی ممالک میں دوریاں پیدا کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں