کوٹ ادو: مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4بیوپاری جاں بحق

کوٹ ادو: مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی  سے ٹکرا گئی،4بیوپاری جاں بحق

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا نے سے 4بیوپاری جاں بحق،درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو سے ملتان جاتے ہوئے تیز رفتار مسافر وین سنانواں کے نزدیک گشکوری چوک پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے دکانوں میں گھس کر الٹ گئی جس سے کوٹ ادو سنانواں شیخ عمراورمضافات کے رہائشی بیوپاری اجمل گرمانی ،محمد یوسف،محمد یعقوب موقع پر جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے جن میں محمد شفیق محمد بلال،عاشق حسین،محمد طارق،محمدجاوید،مزمل حسین، راشد،غلام  عباس،غلام شبیر،محمد منیر،محمدذیشان ، محمد عارف اور عبدالرشیدشامل ہیں۔اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کرایا،بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔بیوپاری خریدو فروخت کیلئے منڈی جا رہے تھے ۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد جمع کرلئے اور قانونی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں