پٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل سستا کرنیکا امکان، آج اعلان

پٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل  سستا کرنیکا امکان، آج اعلان

اسلام آباد(دنیا نیوز)پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ڈیزل 3روپے لٹر سستا کرنے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ہے گزشتہ روز برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 74 ڈالر اور 49 سینٹ فی بیرل تک فروخت ہوا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا ، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے اعلان کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں