وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر کو مصر کے دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر کومصر کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ڈی ایٹ سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
وزیراعظم کے دورہ مصر کے دوران وزرا کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا،وزیراعظم کی مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے ،وزیراعظم ڈی ایٹ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔