انصاف لینے کیلئے ہر حدتک جائیں گے :لطیف کھوسہ

انصاف لینے کیلئے ہر حدتک جائیں گے :لطیف کھوسہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی اور دوسرا عطااللہ تارڑ ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 نومبر کے شہداء کے خاندانوں کو انصاف دلانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے ،24 نومبر کی ہماری کال پُرامن احتجاج کیلئے تھی، ساری دنیا نے دیکھا کہ فارم 47 کی حکومت نے مظاہرین کو کس انداز سے ڈیل کیا۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے قافلوں کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، گلی اور محلے تک میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ حکمرانوں نے سڑکیں تک کھود دیں اور الزام پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لگاتے رہے ہیں کہ ہم نے سب کچھ بند کیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سب کچھ ہونے کے باوجود کارکن پہنچے ، ہم نے استغاثہ دائر کردیا ہے ، انصاف لینے کے لئے ہر حد تک جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں