عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں:پیر پگارا

عوام ثابت قدمی سے پاک فوج  کے ساتھ کھڑے رہیں:پیر پگارا

سانگھڑ (دنیا نیوز) حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں۔

سندھ میں اپنے مریدوں اور عوام کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قربانیاں لازوال ہیں، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم فوج سے اور فوج ہم سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام ثابت قدمی کے ساتھ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں، مضبوط اور مستحکم پاکستان سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے ، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے مضبوط فوج لازم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں