ایف بی آر کا کم وقت میں سامان کلیئرنس کا نظام لانیکا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے آج 15دسمبر سے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، نئے نظام کے تحت بندر گاہوں اور سرحدی چیک پوسٹوں پر کم وقت میں سامان کی کلیئرنس ممکن ہوگی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق نظام ٹرانسفارمیشن پلان کا اہم حصہ ہے ، وزیرِاعظم نئے نظام کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق سینٹرل اپریزنگ یونٹ سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل میں قائم کیا گیا، کراچی میں رات 12 بجے تمام امپورٹ گڈز ڈیکلریشنز کو سینٹرل اپریزنگ یونٹ کے سپرد کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم سے اسسمنٹس میں بہتری ، شفافیت لائی جا سکے گی، نظام کو جلد ملک کے دیگر پورٹس اور سرحدی سٹیشنز پر بھی نافذ کیا جائے گا۔ ترجمان ایف بی آر نے مزید بتایا کہ نئے نظام میں کسٹمز کے اپریزمنٹ کے کام کو کسٹمز کلکٹریٹس سے باہر منتقل کر دیا جائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ 55 افسران پہلے ہی یونٹ میں تعینات کر ئیے گئے ہیں ۔کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے لیے پوائنٹ سکورنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے ، درست ڈیکلریشن جمع کرانے والے کسٹمز ایجنٹس زیادہ پوائنٹس حاصل کرسکیں گے ، بورڈ آف ریونیو کے مطابق جو ایجنٹس اپنی ڈیکلریشنز میں بہتری نہ دکھا سکے ، ان کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے ، اور کارکردگی نہ دکھانے والے ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے ۔