آج مانیٹری پالیسی کا اعلان ، 2سے 2.5فیصد تک شرح سود میں کمی متوقع

 آج مانیٹری پالیسی کا اعلان ، 2سے  2.5فیصد تک شرح سود میں کمی متوقع

کراچی (این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان آج (پیر کو)مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد پالیسی کا اعلان کرے گا۔

امکان ہے کہ شرح سود میں2فیصد سے 2.5فیصد تک کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں ایس ایم تنویر،زبیرطفیل،فیصل معیزخان،مظہرناصر،حاجی غنی عثمان،عمرریحان نے حکومت اورگورنر سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں500بیسز پوائنٹس کی کمی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں