پنجاب بار کی جنرل کونسل کا اجلاس 18دسمبر کو طلب

پنجاب بار کی جنرل کونسل  کا اجلاس 18دسمبر کو طلب

لاہور (آن لائن)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین بابر وحید نے کہا ہے کہ 21دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے حوالے سے بار کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس 18دسمبر کو طلب کیا گیاہے۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کیلئے پنجاب بار کی جانب سے نئے ممبر کیلئے نام کی حتمی منظوری دی جائے گی ، امید ہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ججز کی تعیناتی   کیلئے میرٹ کو پیش نظر رکھا جائے گا ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بار کے ممبران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل را ؤفضل الرحمن ،ممبران اعجاز خان بلوچ ، رانا محمد اکرم خان و دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں