پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کچھ فائنل ہو بھی جائے ،بانی اعتراض کردینگے :عقیل ملک
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور مشیربرائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی توبنادی ہے لیکن اس کی گارنٹی کون لے گا۔
اگرکمیٹی کے ساتھ کچھ فائنل ہوگیا توبعد میں بانی اعتراض کردیں گے ، آئین تحفظ پاکستان کے نام سے بھی میٹنگز ہوئی تھیں لیکن پیچھے ہٹنے کی روایت برقرار رہی۔ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل سے متعلق قانون سازی اسلام آباد کی حد تک تھی، فیٹف سے متعلق صدر کا اعتراض بالکل درست ہے ،معاملے پر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے ۔