اسٹیبلشمنٹ،پی ٹی آئی لڑائی ختم ہو گئی تو پہلی سیاسی موت شہبازشریف کی ہوگی:فواد چودھری
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی لڑائی ختم ہوگئی تو پہلی سیاسی موت شہبازشریف کی ہوگی۔
اسی لئے حکومت چاہتی کہ مذاکرات بھی نہ ہوں اور سیاسی درجہ حرارت بھی نیچے نہ آئے ، سیاسی درجہ حرارت نیچے آنے کا فائدہ حکومت کو نہیں بانی پی ٹی آئی کو ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ 9مئی کا ورد کرتے ہیں ۔ ا سکی وجہ یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ساری جماعتوں کے ساتھ بنا کر رکھتی ہے ، لیکن یہاںاسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے ہیں۔مجھے بتائیں کہ فیض حمید کیس سے عمران خان کو کیا فرق پڑے گا ؟ عمران خان کو ملٹری کورٹ سے سزا دلوادیں پھر کیا فرق پڑے گا؟ابھی جیل ٹرائل ہورہا ہے اوپن ٹرائل نہیں ہورہا، کیونکہ وہاں آپ جاہی نہیں سکتے ۔