پنجاب اسمبلی اجلاس آج ،ایجنڈا جاری
لاہور(این این آئی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (پیر کو )دوپہر دو بجے ہوگا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کریں گے ۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز کے جوابات دئیے جائیں گے ۔ سرکاری بزنس بھی نمٹا یا جائے گا جس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متعارف کرایا جائے گا اور اسی روز غور کے بعد منظور کرایا جائے گا ۔