ڈی جی سول ڈیفنس نیاز محمد خان کا تبادلہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری صنعت تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق کامرس اینڈ ٹریڈ سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر و ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس نیاز محمد خان کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار تعینات کیا گیا ہے ۔