مذاکرات پرجرائم کی سزا سے نجات نہیں ملے گی:بلال اظہر کیانی

مذاکرات پرجرائم کی سزا سے نجات  نہیں ملے گی:بلال اظہر کیانی

جہلم(این این آئی)چیئرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ترقیاتی اہداف بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی مسائل پر جوبھی بات کرنا چاہے ، ہماری انا کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی مگر کسی کا خیال ہے کہ اگر مذاکرات سے جرائم کی سزا سے نجات مل جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا۔

 انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا 9مئی میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے ، ان جرائم کی سزا میں تاخیر بھی جرم ہے ۔ بانی پی ٹی آئی بھی 9 مئی اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے مجرم ہیں، انہیں ان کیسز میں سزائیں ملنی چاہئیں۔ قومی معاملات پر پی ٹی آئی سمیت کسی سے بھی مذاکرات پر تیار ہیں، تسلیم کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور خیبرپختونخوا میں اکثریت رکھتی ہے ، اس حیثیت میں دہشتگردی کے خاتمے اور معاشی استحکام کیلئے اگر آپ کوئی بات کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک کی بہتری ہو تو ہم بات چیت پرتیار ہیں۔ انہوں نے کہاوزیراعلیٰ مریم نواز آئے روز منصوبوں کا آغاز کرتی ہیں، ترقی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہوتی ہے ،تحریک انصاف نے تختیاں لگاکرمنصوبے چھوڑ دیئے ،دعوے کیے ، ملک کو کھنڈربنادیا۔معاشی بہتری کا سفر جاری ہے ، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ، مہنگائی کی شرح کم ہوکر 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں