شہید بینظیرکی قربانیاں یاد رکھی جائینگی
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہید بینظیر بھٹو کی جمہوریت بحالی کیلئے بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جمہوریت کی علمبردار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
قومی مفاہمت کو فروغ دینے ،قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینے کیلئے شہید بی بی کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ ان کی قر بانیاں یاد رکھی جائینگی ۔