26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کے خلاف:کراچی بار کونسل کی سپریم کورٹ میں درخواست

26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی  آزادی کے بنیادی اصولوں کے  خلاف:کراچی بار کونسل کی  سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )کراچی بار کونسل نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

 فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں  چاروں صوبوں ،وفاقی الیکشن کمیشن ، سپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ،26 ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے ،درخواست میں ترمیم کو کالعدم کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاگیاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور انکے فیصلوں کو بھی ختم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں