سی ٹی ڈی آپریشنز کیلئے 1ارب 90کروڑ کے فنڈز منظور
لاہور(کرائم رپورٹر)دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کی استعداد بڑھانے کیلئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب کو 1 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کے اضافی فنڈز جاری کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ اضافی فنڈز رواں مالی سال میں سی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ پر منظور کئے گئے ہیں،ان اضافی فنڈز سے ڈیجیٹل میڈیا مانیٹرنگ سافٹ ویئرز، اوپن سورس انٹیلی جنس سسٹم اور جدید آلات کی خریداری کی جائے گی۔ 10 سال پرانی بم پروف گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ پانچ ہائی روف کرائم وین وہیکلز بھی خریدی جائیں گی۔حکام کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹرک کو اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سی ٹی ڈی کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی جا سکے ۔