کشتی حادثہ، 2انسانی سمگلر گرفتار

کشتی حادثہ، 2انسانی سمگلر گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارروائی، یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار۔گرفتار ملزمان میں عیشا فاطمہ اور اشتہاری عبداللہ شہزاد شامل ہیں ۔

خاتون انسانی سمگلر عیشا فاطمہ یونان کشتی حادثے جبکہ اشتہاری ملزم عبداللہ شہزاد سال 2023 میں پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے ۔ملزمہ عیشا فاطمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوایا۔متاثرہ شہری کو یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا۔گرفتار ملزمہ نے مجموعی طور پر متاثرہ سے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے ۔جبکہ ملزم عبداللہ شہزاد کے خلاف گوجرانوالہ سرکل میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم عبداللہ شہزاد سال 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے ۔ملزم نے متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک یونان بھجوانے کے لئے فی کس 29 لاکھ روپے بٹورے ۔اشتہاری ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے ملزم نے متاثرہ شہریوں کو پہلے لیبیا بھجوایا۔بعد ازاں ملزم نے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔سال 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کی موت واقع ہوئی۔ ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون عبد القادر قمر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کے خلاف دو ،دو مقدمات درج ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں