لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات شروع

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما  کی 15 روزہ تعطیلات شروع

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات شروع ہوگئیں ۔ ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق عدالتی چھٹیوں میں ضمانتوں ، حبس بیجا ، حکم امتناع و دیگر ضروری کیسز کی سماعت ہوگی۔

عام نوعیت،قتل  اپیلوں ، نیب ، انسدادِ دہشتگردی کیسز کی سماعت نہیں ہوگی ۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے پرنسپل سیٹ پر تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا ،5 ڈویژن اور15سنگل بینچ تشکیل دیدئیے گئے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بطورسنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گی ۔قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شہباز رضوی،جسٹس فیصل زمان ،جسٹس وحید خان کی سربراہی میں بینچ فوجداری وسول اپیلوں پرسماعت کرینگے ۔ تعطیلات میں ضمانت، حکم امتناعی، اندراج مقدمہ، ہراسگی سے متعلق درخواستیں دائر ہوسکیں گی، ججز صبح 9 سے ایک بجے تک سماعت کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں