چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5کیلئے تعمیراتی لائسنس جاری

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے ) نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5کے لئے تعمیراتی لائسنس جاری کر دیا۔سی 5 پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا جس کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہے ۔

 پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے مذکورہ لائسنس کے لئے اپریل 2024 میں درخواست دی تھی ،جس کے ساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کر ائی گئیں۔ ان دستاویزات میں ری ایکٹر کے ڈیزائن، جوہری مواد کے محفوظ استعمال ، تابکاری سے تحفظ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ، تابکار فضلے کو ٹھکانے لگانے اور نیوکلیئر سکیورٹی جیسے تمام پہلو شامل تھے ۔ سی 5 ایک جدید ترین تھرڈ جنریشن کا پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر (پی ڈبلیو آر) ہے ،جو کہ چینی ہوا لونگ ڈیزائن (ایچ پی آر 1000) پر مبنی ہے ۔ مذکورہ ڈیزائن کئی فعال اور غیر فعال حفاظتی خصوصیات کے ساتھ ساتھ 60 سال تک لگاتار بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں