امریکی یونیورسٹی کا عالمی ایوارڈ پاکستانی طالبہ خدیجہ بختیار کے نام

امریکی یونیورسٹی کا عالمی ایوارڈ پاکستانی طالبہ خدیجہ بختیار کے نام

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)شعبہ تعلیم میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں امریکی برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا نے پاکستانی طالبہ خدیجہ بختیار کو عالمی ایلیسی اینڈ والٹر ایوارڈ سے نوازا ہے ۔

 یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک المنائی کو دیا جاتا ہے ۔ خدیجہ بختیار پچاس سال میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی ہیں ، اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ۔ خدیجہ بختیار بطور سی ای او ٹیچ فار پاکستان تعلیمی شعبہ میں خدمات انجام دے رہیں اور سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار کی بیٹی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں