بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھناحکومتی مجبوری:شاہد خاقان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا شاید حکومت کی مجبوری ہے ، حکومت اور اپوزیشن کے پاس بات چیت کیلئے پارلیمان کا فورم موجود ہے۔
اگرحکومت سمجھتی ہے اپوزیشن لیڈر کے باہر آنے سے حکومت چلی جائے گی تو بہتر ہے حکومت چھوڑ دیں، نواز شریف سینئر سیاستدان ہیں موجودہ صورتحال میں ان کو کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سعد رفیق کی بات میں وزن ہے کہ تیسری پارٹی ثالثی کا کردارادا کرسکتی ہے ، حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا، حکومت اور اپوزیشن کو اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑے گا ۔